اہل بییت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبدالباری عطوان نے فرانس پریس سے گفتگو میں کہا کہ ایران علاقے کی واحد بڑی طاقت ہے اور اس کے پاس علاقے کے حالات میں کردار ادا کرنے کے مختلف وسائل ہیں اور اس نے اسی طرح سے علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم بنائي ہے۔ عبدالباری عطوان نے کہا کہ ایران سیاسی اور فوجی لحاظ سے بڑی طاقت ہے اور اسی وجہ سے وہ امریکہ کے مقابل استقامت میں کامیاب ہوا ہے لیکن عرب ممالک غلط فیصلے کرتے ہیں اور بے اثر اتحاد قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے نئے وزیر اعظم کا دورہ تہران یہ ظاہر کرتا ہےکہ تہران اور بغداد کے تعلقات اب بھی نہایت دوستانہ ہیں اور ایران علاقے میں اسٹراٹیجیک حیثیت کا حامل ہے۔ عبدالباری عطوان نے کہا کہ عرب ممالک نے ایران کے برخلاف عراق میں ہمیشہ عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے کا کام کیا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ نے علاقے پرحملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲